بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ ریکارڈ بنا دیا


عجمان (24نیوز) بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف سب سے زیادہ سکور کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

ذرائع کے مطابق مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنا ڈالے جوکہ بلائنڈ ون ڈے میچز کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے ، پاکستان کی طرف عامر اشفاق نے ڈبل سنچری بناتے ہوئے 208 رنز سکور کئے۔