رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کی ایم کیو ایم پر لفظی گولہ باری

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کی ایم کیو ایم پر لفظی گولہ باری


کراچی (24 نیوز) صوبائی اسمبلی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بندوق کے زور پر لوگوں کو سیاست کرنے نہیں دیتی تھی لیکن اب شہر سے خوف کے سائے ختم ہوگئے ہیں، اب شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔

پیپلز پارٹی میں ایم کیو ایم جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں کے کارکنان نے شمولیت اختیار کرلی۔

پیپلز سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے رکن اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے ایم کیو ایم پر لفظی گولہ باری کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی بندوق کی سیاست کا وقت ختم ہوگیا کارکنان کی شمولیت کے مدنظر اب ایم کیو ایم اوچھے ہتھکنڈے کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جوں جوں الیکشن قریب آئیں گے مخالفین ایسی حرکتیں کریں گے لیکن مستقبل کی لیڈر شپ پیپلزپارٹی کے پاس ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے شہر سے جیتے گی۔