سرگودھا: بااثر زمیندار کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

سرگودھا: بااثر زمیندار کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش


 سرگودھا (24 نیوز) سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے علاقہ بکھربار میں بااثر زمیندار احسان نے 7 سالہ بچی کو اغواء کرلیا اور ڈیرہے پر لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، بچی نے شور مچایا تو لوگوں نے بچی کو درندے سے بچالیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہپور کے علاقہ بکھر بار میں 30 سالہ درندہ صفت احسان نے علاقہ کے محنت کش کی سات سالہ بیٹی کو اغوا کیا اور ملحقہ علاقہ میں اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں پر اس سے زیادتی کی کوشش کی تو بچی نے شور مچا دیا قریب کھیتوں میں موجود لوگوں نے سات سالہ بچی کی جان بچائی۔

تھانہ صدر شاہپور پولیس نے معصوم بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا، لیکن بااثر ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔ رابطہ کرنے پر تھانہ شاہپور صدر پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر لیا ہے جلد ملزم کو بھی گرفتار کر لیں گے۔

قصور کے بعد سرگودھا میں بھی بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے آزاد پھر رہے ہیں۔ پولیس نے حکومت کی طرف سے احکامات پر مقدمات درج کرنے کا کام تو شروع کر دیا، لیکن درندہ صفت لوگوں کی گرفتاری نہ ہونے کے باعث شریف شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔