سپریم کورٹ کا بھینسوں کو لگنے والے انجیکشنز ضبط کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا بھینسوں کو لگنے والے انجیکشنز ضبط کرنے کا حکم


کراچی (24 نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی بھر میں بھینسوں کو دودھ کی فراہمی بڑھانے کے لئے لگنے والے انجیکشنز ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پیکٹ والے دودھ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ پنجاب میں کروڑوں روپے لگا کر لیبارٹریز ٹھیک کرائی گئی ہیں۔ سندھ حکومت کو خیال تک نہیں آیا کہ لوگوں کو معیاری دودھ پلائیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آج ہی کراچی کی مارکیٹس سے پیکٹ والے دودھ کے تمام برانڈز پاکستان کونسل آف سائینٹیفک ریسرچ سے ٹیسٹ کیلئے بھیجے جائیں۔