چوہدری نثار اگر با اصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں: پرویز رشید

چوہدری نثار اگر با اصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں: پرویز رشید


لاہور (24 نیوز) ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نثار علی خان نے ایک خاص گروہ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہی اور پارٹی پالیسی کی مخالفت کی، وہ اب جان چھوڑ دیں۔ انہوں نے یہ باتیں نسیم زہرہ @ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

سابق وزیر کے سابق وزیر پر لفظی حملے پرویز رشید نے اپنے شیریں لہجے میں چوہدری نثار علی خان کے بارے میں کڑوی کڑوی باتیں کیں۔ سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ چوہدری نثار نے کسی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انھیں برطرف کرایا۔

پرویز رشید نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا۔ انہوں نے سابق وزیر داخلہ سے کہہ دیا کہ اگر وہ با اصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں بلکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پارٹی قائدین کو چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کہیں گے۔

پرویز رشید نے کہا کہ چودھری نثار نے پارٹی پالیسی کی مخالفت کی۔ پارٹی کے مشکل وقت میں چوہدری نثار گمراہ کن بیانات دیتے رہے ہیں۔