برطانیہ میں بھیگ مانگنے کے انوکھے انداز

برطانیہ میں بھیگ مانگنے کے انوکھے انداز


لندن(24نیوز) پاکستان میں گدی گری کا صرف ایک ہی انداز لیکن برطانیہ میں فن کا مظاہرہ کرکے بھی بھیک مانگی جاتی ہے، بادشاہوں کے ملک میں بھیک کیسے کیسے مانگی جاتی ہے۔

پاکستانی عوام گداگروں سے تنگ لیکن برطانیہ میں بھی گدا گرپیچھے نہیں، فرق بس اتنا ہے کہ یہ نکلوانے کے لیے پاکستانی گداگروں کی طرح آپ کے پیچھے نہیں پڑتے۔ برطانیہ کے مذہب معاشرے کے گداگر بھی بہت مذہب ہیں،کوئی بانسری بجا کر کوئی رقص کرکے اورکوئی اپنے منفردانداز سے لوگوں کوتفریح فراہم کرتے ہوئے اپنے فن کا مول وصول کرتے ہیں، ایسا ہی ایک لڑکیوں کا گروپ بھی ہے جورقص کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔

سیاحت کے مقام پر کچھ ایسے فنکار بھی نظر آتے ہیں جورنگوں کا استعمال کرکے پیسہ وصول کرتے ہیں، فیرم ویٹی نامی فنکار کا کہنا تھا تمام افراد کو نفرت نہیں بلکہ پیار محبت اور امن کے ساتھ رہنا چاہیے۔پاکستانی پیار کرنے والے لوگ ہیں۔ کچھ فنکار کرتب دکھا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں،غرض ہر گداگر اپنے فن کی بدولت لوگوں سے اس فن کی قیمت وصول کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019