ڈونلڈٹرمپ کاایک اور فیصلہ کالعدم قرار

ڈونلڈٹرمپ کاایک اور فیصلہ کالعدم قرار


واشنگٹن(24نیوز) امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ، کمپنی کی طرف سے مفت مانع حمل ادویات سے متعلق ٹرمپ انتطامیہ کا فیصلہ کیلی فورنیا کے وفاقی جج نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کامفت مانع حمل ادویات سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، ٹرمپ انتظامیہ نے 13 ریاستوں میں کمپنیوں کو اختیار دے دیا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو اوباما ہیلتھ کئیر منصوبے کے تحت ملنے والی مفت مانع حمل ادویات کی فراہمی روک دیں ، پالیسی کا اطلاق آج سے ہونا تھا۔

13 ریاستوں میں ٹرمپ کے مجوزہ اقدام کے خلاف شدید مظاہرے جاری تھے، جس  پر کیلی فورنیا کے وفاقی جج نے ٹرمپ کے اس اقدام کو نظرانداز کردیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER