برطانوی ڈانسر پر وزن گھٹانے کا الٹ اثر

برطانوی ڈانسر پر وزن گھٹانے کا الٹ اثر


لندن ( 24نیوز ) وزن کم کرنا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے اس کا اندازہ برطانوی ڈانسرکو اس وقت ہوا جب اس کے تعلقات اپنی بیوی کے ساتھ پہلے تھے ویسے نہ رہے۔

برطانیہ کے معروف سکیٹر جیمز جورڈن اپنی بیوی اولگا کے ساتھ ڈانس کرتے رہے ہیں اور پہلی بار کسی ٹی وی مقابلے میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی وی کے سکیٹنگ شو کیلئے لگ بھگ 32 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔ انہوں نے برطانوی اخبار  کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے وزن کم کرنے کا اثر تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ ان کی جنسی طاقت میں اضافہ ہوتا لیکن اس کے الٹ اثر ہوا ہے۔

جیمز نے بتایا کہ وزن کم ہونے پر وہ خوش تو ہیں لیکن ان کی بیوی خوش نہیں ہے، میری بیوی نے میرا وزن بڑھانے کیلئے مجھے وہ چیزیں کھلانا شروع کردی ہیں جو میں پہلے کھایا کرتا تھا۔