سکول میں ڈانس پارٹی،نوٹوں کی بارش

سکول میں ڈانس پارٹی،نوٹوں کی بارش


پاکپتن ( 24نیوز )سکولوں میں بچے تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں لیکن ان میں ڈانس پارٹیاں ہورہی ہیں۔

پاکپتن کے سکول میں شادی تقریب ہوئی جس میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا،اس تقریب میں نوٹوں کی بارش کی گئی،سکول میں ہونیوالی تقریب سے محکمہ تعلیم کے افسروں کو علم ہی نہیں کہ کیا ہورہا ہے؟

یاد رہے اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں،تعلیمی اداروں ہی نہیں ہسپتالوں میں بھی ایسی پارٹیوں کی خبریں آتی رہی ہیں۔