نواز شریف بارے درست فیصلہ آیا: فواد چوہدری

نواز شریف بارے درست فیصلہ آیا: فواد چوہدری


اسلام آباد( 24نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے بارے میں نیب کی اپیلوں کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی اب سیاست ختم ہوچکی ہے ،ن لیگ کو نئی قیادت کا انتخاب کرنا چاہئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں اور اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی ہے۔