شریف خاندان کی ایک اور خاتون کی سیاست میں انٹری

شریف خاندان کی ایک اور خاتون کی سیاست میں انٹری


لندن( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بعد شریف خاندان کی ایک اور خاتون نے سیاست میں انٹری ڈال دی ہے،یہ خاتون نواز شریف کی دوسری بیٹی،نواسی یا پوتی نہیں بلکہ شہباز شریف کی بہو ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہو زینب سلیمان نے سیاسی موضوعات پر اپنے تبصرے شروع کردیے ہیں،انہوں نے تحریک انصاف کی سیاست کو سوشل میڈیا پر تنقید شروع کردی ہے،زینب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی اہلیہ ہیں۔

زینب سلیمان نے ایک کالم پر پی ٹی آئی حکومت کو طعنہ مارتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ فیاض الحسن چوہان معیشت پر مفتاح اسماعیل کا مقابلہ کرینگے؟ گروتھ ریٹ اور سرمایہ کاری پالیسز کے حوالے سے مراد سعید سنجیدگی سے شاہد خاقان عباسی کے آرگومنٹس کا جواب دینگے؟یقیناً فیصل واوڈا سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کے خدشات پر حکومت کا دفاع کرینگے؟

زینب سلیمان اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ لندن میں رہ رہی ہیں اور وہیں سے شریف خاندان کی سیاست کا دفاع کررہی ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer