کرتار پور کے ذریعے سکھ یاتری پاکستان کیسے پہنچیں گے ؟ آپ بھی جانئے

کرتار پور کے ذریعے سکھ یاتری پاکستان کیسے پہنچیں گے ؟ آپ بھی جانئے


لاہور ( 24 نیوز ) کرتار پور راہداری کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، بھارتی سرحد سے کرتار پور تک راہداری چاروں طرف سے بند ہو گی، بھارتی سکھ یاتریوں کو گھنٹوں کے حساب سے پاکستان میں انٹری کی اجازت ہو گی۔

بھارت اور پاکستان کی طرف سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے الگ الگ انٹری پوائنٹس ہوں گے،  گورداس پور میں بھارتی سرحد پر یاتریوں کے پاسپورٹ جمع کر کے خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے جبکہ پاکستانی حدود میں امیگریشن حکام بھارتی کارڈ جمع کر کے پاکستانی کارڈ جاری کریں گے، سکھ یاتریوں کے لئے امیگریشن کارڈ گلے میں آویزاں کرنا لازمی ہو گا جبکہ سرحد سے کرتاپور تک یاتری خصوصی بس میں سفر کریں گے۔

پاکستان اور بھارت کی طرف سے داخل ہونے والے یاتریوں کو الگ الگ رنگ کے کارڈز جاری ہوں گےتا ہم کارڈز کے رنگ مختلف ہونے کی وجہ سے بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی پہچان میں آسانی ہو گی۔