نواز شریف کے حق میں فیصلہ، شہباز شریف کا اظہارِ تشکر

نواز شریف کے حق میں فیصلہ، شہباز شریف کا اظہارِ تشکر


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقراررکھاہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ ملک میںقانون کی حکمرانی کو آگے بڑھنا چاہئے۔ اگلہ مرحلہ نواز شریف کی دوسری پٹیشن پر فیصلہ ہے،  اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی انصاف کی امید ہے۔ 

شہباز شریف  نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت نے رابطہ کیا تو سوچ بچار کریں گے، نواز شریف کی حکومت نے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، فوجی عدالتوں ، ضرب عضب اور ردالفساد کی وجہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیلیں مسترد کی ہیں ۔ نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر کی ضمانتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گذشتہ برس 6 جولائی کو نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور جرمانے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔