کرغستانی کارگو جہاز گِر کر تباہ ، 15 افراد ہلاک

کرغستانی کارگو جہاز گِر کر تباہ ، 15 افراد ہلاک


تہران(24نیوز) ایرانی دارالحکومت تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک کارگو ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق یہ ہوائی جہاز کرغزستان سے تعلق رکھتا ہے۔ کارگو ہوائی جہاز وسطی ایشیائی ملک کے دارالحکومت بشکیک کے مرکزی ماناس ہوائی اڈے کی پیام ایئر لائن کی ملکیت تھا۔ کارگو جہاز لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے کی حدود سے باہر نکل گیا۔ جہاز پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔