ملتان سلطانز کا لوگو لانچ کردیا گیا

ملتان سلطانز کا لوگو لانچ کردیا گیا


ملتان (24 نیوز) ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ملتان سلطانز کا لوگو  لانچ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملتان سلطانز کا لوگو لانچ کر دیا ۔ 

یاد رہے اس سے قبل پی ایس ایل  کے سیزن 3 کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالکان  کی پی سی بی کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث چھٹی  ٹیم کی دوبارہ بولی کا اعلان کیا تھا، دوبارہ بولی میں علی ترین نے 7 سال کیلئے ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق حاصل کیےتھے۔  جہانگیرترین کےبیٹےعلی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز 88 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدی۔