برطانوی وزیر اعظم کیلئے بڑا امتحان ۔۔

برطانوی وزیر اعظم کیلئے بڑا امتحان ۔۔


لندن ( 24 نیوز ) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے منگل کو ایک مرتبہ پھر برطانوی پارلیمان کو اپنی بریگزٹ ڈیل یعنی یورپ سے علیحدگی کے مجوزہ معاہدے کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹریزا مے اس بات کا عندیہ دے سکتی ہیں کہ اگر برطانوی پارلیمان اُن کی مجوزہ ڈیل کی حمایت نہیں کریں گے تو اس بات کا امکان کہیں زیادہ ہے کہ پارلیمنٹ بغیر کسی معاہدے کے یورپ سے علیحدگی کے بجائے بریگزٹ ہی کو بلاک کر دے۔  یاد رہے کہ منگل کو برطانوی پارلیمان نے وزیراعظم ٹریزا مے کی حکومت کی جانب سے تجویز کردہ بریگزٹ کے معاہدے پر ووٹ ڈالنے ہیں۔

واضح رہے گذشتہ سال 11 دسمبر سے لے کر اب تک مؤخر کیے گئے اس انتہائی اہم ووٹ کے حوالے سے مشکل اس لیے بھی پیش ہو جاتی ہے کہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی حتمی تاریخ 29 مارچ مقرر ہے۔ اب یہ علیحدگی کن بنیادوں پر ہو گی، پارلیمان کو یہی فیصلہ کرنا ہے۔