اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کاسر فخر سے بلند کردیا

اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کاسر فخر سے بلند کردیا


نیو یارک(24نیوز) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے نوازہ گیا. 


لالی وڈ کی سپر گلیمرس اداکارہ مہوش حیات ، جن کی اداکاری کے سب فین ہیں ۔حسینہ آج کل بے حد خوش ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ان کو خصوصی اعزاز سے نوازہ گیاہے۔نیویارک میں ملنے والے اعزاز پر مہوش کا کہنا تھا کہ یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔مہوش نے مزید کہا  کہ وہ جہاں بھی جائیں گی ، پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔