فیفاورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا حقدار کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

فیفاورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا حقدار کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا


ماسکو(24نیوز) عالمی فٹبال کپ میں تیسری پوزیشن کا حقدار کون ہوگا؟ سیمی فائنلز میں شکست کے بعد انگلینڈ اور بیلجیم تیسری پوزیشن کے لیے آمنے سامنے آئیں گے۔  ہیری کین اور رومالیو لوکاکو میں گولڈن بوٹ کی بھی جنگ  شروع ہوگئی۔

عالمی فٹبال کپ میں فائنل سے پہلے آخری مقابلہ ،  انگلینڈ اور بیلجیم میں کون تیسری پوزیشن لے گا اور کس کا ہوگا چوتھا نمبر فیصلہ آج ہوگا۔بیلجیم فٹبال ٹیم کو عالمی کپ میں واحد شکست سیمی فائنل مقابلے میں فرانس کے ہاتھوں 1-0 سے ہوئی جس نے انکا چیمپئین بنے کا خواب چکناچور کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ،  کروشیا، انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

دوسری جانب انگلینڈ کو کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر انہیں ورلڈ کپ کی ریس سے باہر کردیا۔  تیسری پوزیشن کے میچ سے قبل دونوں ٹیمیں گروپ جی کے میچ میں مدمقابل ہوئی جس میں انگلینڈ کو 1 گول سے شکست کا سامنا رہا ۔ 

انگلینڈ کے سٹرائکر ہیری کین اب تک 6 گول کر کے گولڈن بوٹ کی ریس میں سب سے آگے ہیں۔ بیلجیم کے رومالیو لوکاکو 4 گول سکور کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔