پارٹی سے محبت،پی ٹی آئی کارکنوں نے انوکھا کام کرڈالا

پارٹی سے محبت،پی ٹی آئی کارکنوں نے انوکھا کام کرڈالا


اسلام آباد( 24نیوز )پاکستانی نوجوانوں کی جمہوریت میں گہری دلچسپی،اسلام آباد کے پی ٹی آئی کارکنوں نے بڑاپارٹی پرچم بنالیا۔

ملک بھرکی طرح اسلام آباد میں بھی انتخابی سیاست کی گہما گہمی جاری ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی سے اپنی محبت کا جداگانہ اظہارکرتے ہوئے ایک کلومیٹر طویل جھنڈا تیار کرلیا۔

پی ٹی آئی کا پارٹی پرچم ایک کلومیٹر لمبا اور پندرہ فٹ چوڑا ہے،20 دن میں تیار ہونے والےاس جھنڈے میں 100 تھان کپڑا استعمال ہوا ہے،جھنڈا دیکھنے شہری بڑی تعداد میں کراچی کمپنی آرہے ہیں جبکہ نمائش کےلئے ا سے جلد دوسرے شہروں میں بھی لے جایا جائے گا ۔

 یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات،تشہیری مہم محدود ہونے سے پرنٹنگ کاروبار کا نقصان

نوجوانوں کی انتخابی سیاست میں دلچسپی دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ 25 جولائی کو نوجوان بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں گےاورووٹ کی صورت میں اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔