سرینا ولیمز ساتویں بار ویمبلڈن خواتین ٹائٹل کے فائنل معرکے میں پہنچ گئیں

سرینا ولیمز ساتویں بار ویمبلڈن خواتین ٹائٹل کے فائنل معرکے میں پہنچ گئیں


ویمبلڈن ( 24نیوز )سات بار ویمبلڈن خواتین ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں فتح کے بعد ایک بار پھر فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں جرمن اینجولوکی کربر سے مقابلہ ہوگا۔

یو ایس اے سٹار خاتون ٹینس کھلاڑی سرینا ویلیمز نے دسویں بار ویمبلڈن ٹینس ٹوررنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، لندن میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے سارینا ویلیمز نے جرمن جولیا جیورجز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:  فیفاورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا حقدار کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

دوسرے سیمی فائنل میں جرمن اینجولوکی کربر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیلینا اوستاپینکو کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایجولوکی کربر اور سرینا ویلیمز ویمبلڈن کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔ اس سے قبل 2016 کا ویبلڈن فائنل بھی انہیں دونوں خاتون کے مابین کھیلا گیا جس میں جیت سارینا ویلیمز کا مقدر بنی۔