معلوم نہیں عمران خان کونسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں؟ ڈاکٹر عاصم



کراچی(24نیوز) ڈاکٹر عاصم کیخلاف دو ریفرنسز پر سماعت مستونگ سانحہ پر وکلا کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی ہوگئی،  پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے سانحہ مستونگ پرافسوس کا اظہار کیا، عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان آخر کون سی تبدیلی لاناچاہتاہے۔ 

ڈاکٹرعاصم آج اپنے خلاف دومختلف ریفرنسزمیں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ سانحہ مستونگ پر وکلا بائیکاٹ کی وجہ سےسماعت ملتوی کردی گئی ۔  اس موقع گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے سانحہ مستونگ میں ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکیا اورکہاکہ اللہ کرے کہ پاکستان میں قتل عام بند ہوجائے۔انہوں نے عمران خان کے نئے پاکستان پرسوالیہ نشان بھی اٹھایا اورکہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران کون سی تبدیلی لانا چاہتاہےاس کا چہرہ تو اب پتوں ، بادلوں اور سمندر کی لہروں پر بھی نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کا نواز شریف کو سیاسی مشورہ

ڈاکٹرعاصم نےانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑے بزنس مین نےحکومت وقت کے ساتھ مل کر میرے خلاف نیب ریفرنس بنایا ہے ۔جعلی کیس بنانے سے نیب گریزکرے ورنہ ملک کو نقصان پہنچے گا۔

ڈاکٹرعاصم کے خلاف نیب کورٹ میں دونوں مقدمات کی سماعت اب سترہ اوراکیس جولائی کو ہوگی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔