سیاستدان مجھے کیا سکینڈلائز کریں گے: چیف جسٹس



اسلام آباد(24نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے اسلام آباد پولی کلینک اسپتال کے بعد سیکٹر ایف 6 اور جی سیون کے کچی بستیوں کا بھی دورہ کیا. کچی بستی کے علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا .

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے جی سیون اور سیکٹر ایف 6 میں قائم کچی بستیوں کادورہ کیا ۔شہریوں نے چیف جسٹس پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ علاقہ مکینوں نے  چیف جسٹس کے سامنے  شکایات کے انبار لگادیے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ وہ کچی آبادی کے مسائل دیکھ کر بہت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کی ججوں کو سنگین دھمکیاں

انھوں نے کہا کہ سیاستدان مجھے کیا سکینڈلائز کریں گے۔ انہیں تو میرے دورے کے بعد کچی بستیوں کا خیال آیا، کچی بستیوں کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنا تھے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔