عام انتخابات،جنرل نشست پر حصہ لینے والی پہلی اقلیتی خاتون امیدوار

عام انتخابات،جنرل نشست پر حصہ لینے والی پہلی اقلیتی خاتون امیدوار


کراچی( 24نیوز ) عام انتخابات میں اس مرتبہ غیر مسلم امیدواروں کی بھی ایک طویل فہرست ہے، جنہیں جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
صوفیہ یعقوب کراچی کے حلقہ این اے 256 سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی امیدوار ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر صوفیہ یعقوب جنرل نشست پر عام انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خاتون اقلیتی امیدوار ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا:بلاول
درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والی صوفیہ کے خاوند یعقوب مقامی چرچ میں پادری ہیں اور انتخابی مہم میں اپنی بیگم کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
صوفیہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ حلقے کے امیدواروں ہی سے نہیں بلکہ اس نظام سے بھی ہے جہاں عورتوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے زیادہ جدو جہد کرنی پڑتی ہے۔
صوفیہ کو امید ہے کہ صرف مسیحی ہی نہیں بلکہ دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے ووٹرز بھی انہیں کامیاب کرائیں گے۔