بھارت میں ڈرل انسٹرکٹر قاتل بن گیا

بھارت میں ڈرل انسٹرکٹر قاتل بن گیا


24نیوز : بھارت میں ڈرل انسٹرکٹر قاتل بن گیا، ریاست تامل ناڈو کے ایک نجی کالج میں آگ سے بچاؤ کے لئے مشقیں جاری تھیں اور انسٹرکٹر نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ڈرل انسٹرکٹر قاتل بن گیا، ریاست تامل ناڈو کے ایک نجی کالج میں آگ سے بچاؤ کے لئے مشقیں جاری تھیں، ایک 19 سالہ طالبہ کو بلڈنگ سے چھلانگ لگانے میں خوف آیا تو انسٹرکٹر نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی میں ٹرین ایک بڑے حادثہ کا شکار 

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی، طالبہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے انسٹرکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer