پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیوں کے خلاف ان ایکشن

  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیوں کے خلاف ان ایکشن


لاہور ( 24نیوز )  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیوں کے خلاف ان ایکشن ، چوبیس گھنٹوں کے دوران تریسٹھ اڈے سربمہر کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں اتائیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج 

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے مجموعی طور پر دو سو تیرہ اڈوں پر چھاپے مارے جن میں سے چھیاسی اڈوں پر اتائیوں کا کاروبار جاری تھا جس پر ان چھیاسی اڈوں کو سربمہر کر دیا گیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لاہور میں سات ، اوکاڑہ میں چودہ ، ساہیوال میں اٹھارہ اور گوجرانوالہ میں اتائیوں کے چوبیس اڈے سربمہر کئے گئے ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer