ملکہ کوہسار میں کتابوں کی بہار

ملکہ کوہسار میں کتابوں کی بہار


   24نیوز : مری میں کتاب میلہ سج گیا، ادب کے خزانے کو مری کے لارنس کالج کی زینت بنایا گیا ہے 

 تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار مری لارنس کالج میں سہ روزہ کتاب میلہ سجایا گیا ہے، ادب، ثقافت، سیاحت، سیاست، مذہب، ناولز، بچوں کی کہانیوں اور خواتین کی دلچسپی کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ مہمان خصوصی نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کتاب میلہ کے تمام سٹالز کا دورہ کیا قرعہ اندازی کی دو پرچیاں نکالیں اور ملکہ کوہسار میں کتاب میلہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شرکاء کو کتاب سے مضبوط رشتہ جوڑنے کی نصحیت کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں میں اب وہ ہوگا جو پہلے کبھی نہ ہوا 

غیر ملکی مہمان نے بھی کتاب میلہ کو پسند کیا اور کہا کہ یہاں بہترین کتابیں موجود ہیں۔ ملکہ کوہسار کے حسن سے متاثر غیر ملکی مہمان نے یہاں بار بار آنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک محفوظ اور مہمان نواز ملک ہے۔کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کی تقریب بھی کی گئی اور پشاور، بنوں، مستونگ میں ہولناک واقعات پرشہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، کیمرا مین اسماعیل مغل کے ساتھ روزینہ علی ٹوئنٹی فور نیوز اسلام آباد

شازیہ بشیر

Content Writer