آئی سی سی کے زیراہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد

آئی سی سی کے زیراہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد


لارڈز(24 نیوز) کرکٹ ورلڈکپ فائنل سےقبل شائقین کا جذبہ بڑھانے کیلئےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں کرکٹ فیسٹیول کاانعقادکیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ فائنل سے قبل فیسٹیول کا انعقاد سینٹرل لندن کے ٹرافلگر سکوائر میں کیا گیا۔ فیسٹیول میں پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیزکی بڑی تعداد آئی اور خوب انجوائے کیا۔ فیسٹیول میں آنے والی بچوں اور فیملیز نے ٹیپ بال کرکٹ کھیلی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ لوگوں نے تصاویر بنوائی اور بڑی سکرین پر سیمی فائنل میچز دوبارہ دیکھے۔  آئی سی سی کیطرف سے کرکٹ کے مختلف معلوماتی اسٹال بھی لگائے گئے۔

فیسٹیول منتظمین اور شرکا اس بات پر متفق تھے کے فیسٹیول بچوں میں کرکٹ کے فروغ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔