ورلڈکپ 2019 فائنل: نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ 2019 فائنل: نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری


لارڈز(24 نیوز) فائنل جو بھی جیتے کرکٹ تاریخ میں ایک نئی چیمپئن ٹیم ابھرکرسامنے آئے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم تاریخ میں پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

دنیائے کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا؟اس کا فیصلہ آج میزبان انگلینڈاورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل کے بعد ہوگا،،انگلینڈ کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے,ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے پانچ بلے بازشامل ہیں،،ان میں جوروٹ،جونی بیئراسٹو،جیسن روئے،بین اسٹوکس اورکپتان ایون مارگن کے نام ہیں.

یوی کپتان نے کہا کہ لارڈز کے گراؤنڈ میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلنا مجھ سمیت پوری ٹیم کے لیے اعزاز کی بات ہے,دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا ٹاس ہارنے پر کہنا تھا کہ وہ بالکل مایوس نہیں ہوئے ہیں,کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ آج جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا اور وہ اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

کرکٹ تاریخ کا دوسرا موقع، اب تک ٹائٹل نہ جیت سکنے والی ٹیمیں مدمقابل ہیں،  1992 میں پہلی بارایسی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں جواس سے قبل کبھی ورلڈکپ نہ جیت سکیں تھیں، انگلینڈ 1992 کے فائنل سمیت اب تک تین بار فائنل کھیل چکی لیکن فتح کا اس کا مقدرنہ بنی،1979 اور1987 کے ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ نے فائنل کھیلا تھا،  نیوزی لینڈ نے تاریخ میں اب تک صرف ایک ہی فائنل کھیلا ہے اوراس میں بھی اسے کامیابی نہ مل سکی۔

نیوزی لینڈ لگاتار دوسری بار ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2015 کے ورلڈکپ کے فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انگلینڈ کا چوتھا اورنیوزی لینڈکا دوسرا ورلڈکپ فائنل،اب دیکھنا ہوگا چیمپئن بننے کیلئے قسمت کس کا ساتھ دیتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer