امریکی سفیر نے ٹرمپ کیخلاف نیاپنڈورا باکس کھول دیا

امریکی سفیر نے ٹرمپ کیخلاف نیاپنڈورا باکس کھول دیا


واشنگٹن( 24نیوزامریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈاروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی،جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا،امریکامیں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈاروچ کا اپنی حکومت کے نام سن 2018 میں بھیجا گیا۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈاروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملے پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا،ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان ’بی‘ بھی نہیں۔