سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی

سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی


ریاض( 24نیوزسعودی حکومت نے گارجین شپ قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے  خواتین کو بغیر محرم بیرونِ ملک سفر   کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے  گارجین شپ (سرپرست) قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، قانون میں تبدیلی سے اٹھارہ سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی یا شوہر کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی، جبکہ شناختی کارڈ کی حامل خواتین کو مردوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اٹھارہ سال سے کم عمر کی خواتین اکیلی نہیں جا سکیں گی، بیرون ممالک سفر کرنے کے لئے ان کوبھائی، والد و دیگر رشتے دار کو ساتھ لے کر جانا ہوگا،واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد سے اجازت حاصل کریں۔