کوچنگ سٹاف کے بارے پی سی بی کا بڑا فیصلہ

کوچنگ سٹاف کے بارے پی سی بی کا بڑا فیصلہ


لاہور( 24نیوز ) ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرپی سی بی نےکوچنگ سٹاف کےمعاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کوچنگ سٹاف کےلئےاشتہاردیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پی سی بی نے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، کوچنگ سٹاف کے لئے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا،مکی آرتھر اگر قومی ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ان کو بھی دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

 تمام کوچنگ سٹاف کے ساتھ نئے معاہدے کئے جائیں گے،زمبابوے کے سابق کپتان اور سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے سنجیدہ ہیں، باؤلنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز کی آسامیوں کے لئے بھی اشتہار جاری کیا جائے گا،کوچز کے لئے اشتہار اس ماہ کے آ خر تک جاری کئے جانے کا امکان ہے۔