رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کب ہوگا؟ اہم خبر

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کب ہوگا؟ اہم خبر


لاہور( 24نیوز ) رواں سال کا دوسرا چاند گرہن منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگا،پاکستان سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں دیکھاجائےگا۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن جزوی ہوگا، چاند گرہن رات11بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا اور صبح 5 بجکر 18 منٹ تک جاری رہے گا,  چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں دیکھاجائےگا, 16 جولائی کو پاکستانی وقت کےمطابق 11بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا،مکمل چاند گرہن17 جولائی 2بج کر 32 منٹ پراور اختتام اسی روز 5 بج کر 18 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے چاند گرہن کے متعلق پریس رلیس جاری کردی، چاند گرہن یورپ کے ممالک کے ساتھ ساتھ افریقہ، آسٹریلیا، جنوب امریکہ ،شمال امریکہ ،انٹارٹکا، اور دیگر ممالک میں دیکھاجائے گا۔