برطانیہ نےشریف خاندان سےمتعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی

برطانیہ نےشریف خاندان سےمتعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی


( 24نیوز ) حکومت برطانیہ نے شریف خاندان کی جانب سے زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی۔

 برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں برطانوی امدادی ادارے کی جانب سے حکومت پنجاب کو 50 کروڑ پاؤنڈ دیئے تھے جس میں سے رقم چوری کی گئی، خبر آتے ہی حکومت برطانیہ کی جانب سے بھی وضاحتی بیان جاری کیا گیا  جس میں ڈیلی میل کی خبر کی تردید کی گئی ۔

ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلمپنٹ کے ترجمان  کےمطابق ڈیلی میل نے اپنی اسٹوری کو سچ ثابت کرنے کے لیے کم ثبوت پیش کیے،برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی کو اسکولوں کی تعمیر کے لیے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور جن کا آڈٹ بھی کیا گیا۔

برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بالکل ٹھیک جگہ پر خرچ ہوا اور اس امدادی رقم کے ذریعے زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی، پراعتماد ہیں کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو فراڈ سے محفوظ رکھا گیا۔