امریکی اخبار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کردیے

امریکی اخبار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کردیے


(24 نیوز) امریکی اخبارنیویارک ٹائمز  نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کردیے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھی سامنے آ گیا۔ بھارتی فوج جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے کشمیریوں کے اہلخانہ کو چوکیوں پر بلا کر مار پیٹ کرنے لگے، بھائی کا پتا نہ بتانے پر شہری پر تشدد کیا گیا۔ سری نگر کے قریب شہر راول پورہ کے رہائشی محمد اسحاق لون کو بھارتی فوج نے گھر سے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے دوران اس کے بھائی کا پتا پوچھتے رہے۔

ایک بھارتی فوجی نے مکے مار مار کر اس کا منہ لہولہان کر دیا جبکہ دوسرے نے اسے لوہے کے راڈ سے پیٹنا شروع کر دیا۔اسحاق لیبارٹری میں فارما سسٹ کی نوکری کرتا ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ کشمیریوں عوام نے بھارتی فوج کے غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔