تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے خواجہ سرا الیکشن لڑنے کو تیار

تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے خواجہ سرا الیکشن لڑنے کو تیار


پشاور(24نیوز) الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے لئے خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے،پاکستان میں پہلی مرتبہ پارٹی ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے والے خواجہ سرا بھی اپنی جیت کے لئے پر عزم، گلہ لئی کی جانب سے نایاب علی کو ٹکٹ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں تیزی سے تبدیلیاں رونماہورہی ہیں۔ اس بار 2018 کےعام انتخابات میں ملک بھر سے 13 خواجہ سرابھی حصہ لےرہے ہیں۔ تاہم کاغزات نامزدگی کےلئےبھاری فیسوں پر خواجہ سراوں نےتحفظات کا اظہارکیا ہے۔ نایاب علی سمیت کئی خواجہ سرا پہلی مرتبہ تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے جنرل سیٹ پر الیکشن لڑ رہےہیں۔ان کانعرہ ہے جمہوریت کے لئے ووٹ دو، انسانیت کے لئے ووٹ دو۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کم ازکم عمرہ تو اپنے پلے سے کرلو، مفت بری کی بھی انتہا ہے: خواجہ آصف 

 واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے اب تک ایک خواجہ سرا نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے۔تاہم متعدد افراد کی جانب سےتشدد کے بعد وہ بھی انتخابات سے دستبردار ہوگیا۔