کنگ خان اور سلمان خان کی طرف سے چاہنے والوں کو انوکھے انداز میں عید مبارک


دہلی(24نیوز) سلو میاں اور کنگ خان کا انوکھا انداز، اپنے چاہنے والوں کو انوکھے انداز میں ایڈوانس میں عید مبارک کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان میں جہاں سننے میں آتا تھا کہ اب وہ ایک دوسرے کے دوست نہیں رہے اور ان کے چاہنے والوں کی خواہش رہتی تھے کہ دونوں سپر سٹارز کو ساتھ میں دیکھیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عید پر پاکستانیوں کو دوہری خوشی ملے گی 

 بالی وڈ کی جان سلمان خان اور شاہ رخ نے مداحوں کی یہ حسرت پوری کر دی۔ عید کے پر مسرت تہوار  سے قبل دونوں نے مداحوں کو عید سے قبل عید کی مبارک دے دی۔ یہ مبارکباد فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے دی گئی ہے۔ جس میں دونوں ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ شاہ رخ نے ٹویٹر پر ٹیزر شیئر بھی کیا۔