مرد حضرات عید پر منفرد نظر آنے کیلئے کیا کریں؟

مرد حضرات عید پر منفرد نظر آنے کیلئے کیا کریں؟


ملتان(24نیوز) عید پرخواتین ہی تیاریاں نہیں کررہی ہیں، ملتان کے سیلونز بھی خوبصورت نظرآنےکے شوقین مردوں سےبھرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سجنا سنورنا اب صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مردانہ ہیئرسیلونز بھی اب کسی بیوٹی پارلر سے کم نہیں۔ عید پر جہاں خواتین بیوٹی پارلر کا رخ کر تی ہیں وہیں مرد حضرات سیلونز کا رخ کر رہے ہیں۔ کوئی سکن پالش کروارہا ہے تو کوئی فیشل کرواتا ہے۔کوئی شیوکرا رہا ہے تو کوئی سٹائلش ہیر کٹنگ. کچھ حضرات تو عید پر منفرد دکھنے کے لیے اپنے بالوں کو رنگ کروا رہے ہیں۔ اب تو مینیکیور اور پیڈیکیور بھی مردوں میں مقبول ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:نوجوانوں میں بلوچی چپل کے چرچے 

 علاوہ ازیں نوجوانون کی نت نئی فرمائش پرہیر ڈریسرز بھی اپنے فن کی مهارت دکھاتے ہیں۔ عید سے قبل ہی مرد ہیئر سیلونز کا رخ کر لیتے ہیں تاکہ چاند رات پر انہیں گھنٹوں اپنی باری کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ خوب صورت نظر آنا صرف خواتین کا ہی شوق نہیں بلکۂ مردوں کی بھی خواہش ہے . اس لیئے عید پر جاذب نظر دکھنے کے لیے مرد بھی بھرپور جتن کر رہے ہیں۔