21ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ روس کے میدانوں میں سجنے کو تیار

21ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ روس کے میدانوں میں سجنے کو تیار


 24نیوز: اکیسویں فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ روس کے میدانوں میں سجنے  کے لیے تیار ہے۔ برازیل تمام 21 ایونٹس میں حصہ لینے والی دنیا کی واحد ٹیم ہے۔ برازیل نے سب سے زیادہ 5 مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی جیت رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل اب تک ہونے والے تمام فٹ بال ورلڈکپ مقابلوں میں حصہ لینے والی دنیا کی واحد ٹیم ہے۔یوراگوئے نے 1930 میں ہونے والا پہلا فٹ بال ورلڈکپ جیت کر دنیا کی پہلی عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنےنا م کیا۔برازیل نے اب تک سب سے زیادہ پانچ مرتبہ 1958،1962،1970،1994 اور 2002 میں ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نےاسکاٹ لینڈکو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی 

جرمنی نے چار مرتبہ 1954،1974،1990 اور 2014 میں ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی۔اٹلی نے بھی چارمرتبہ 1934،1938،1982اور 2006 میں ورلڈ کپ جیتا،1934 کے بعد 1938 میں مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔یوراگوئے نے 1930 اور 1950 جبکہ ارجنٹینا نے 1978اور 1986 میں دودومرتبہ ورلڈکپ جیتا۔

پڑھنا نہ بھولیں:دنیا کا سب سے بڑا فٹبال میلہ دو روز بعد سجے گا 

فرانس نے 1998، انگلینڈ نے 1966اور اسپین نے 2010میں ایک ایک مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی

اپنے نام کی۔دنیا بھر کے مبصرین 2018 ورلڈ کپ کے لئے جرمنی، برازیل اور ارجنٹینا کو فیورٹ قراردے رہے ہیں۔