الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹا دی

الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹا دی


اسلام آباد (24 نیوز)  ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ امیدوار پارٹی ٹکٹس 29 جون تک دفتری اوقات میں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

24 نیوزذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹا دی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نگران حکومتوں کو نئی ملازمتوں پر بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی اور نگران حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاں، ترقیاں کرسکیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایسے پاکستان کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو: آرمی چیف

الیکشن کمیشن نےبھرتیوں پر پابندی سے متعلق 11 اپریل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جس میں الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔  دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ امیدوار پارٹی ٹکٹس 29 جون تک دفتری اوقات میں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔