پرویز مشرف الیکشن سےآؤٹ، سپریم کورٹ نے حکم واپس لے لیا

پرویز مشرف الیکشن سےآؤٹ، سپریم کورٹ نے حکم واپس لے لیا


24 نیوز : انتخابات میں حصہ لینے کا حکم واپس، پرویز مشرف کو دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کی مہلت تھی۔ چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخؤاست پر کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

  24 نیوز ذرائع کے مطابق پرویزمشرف الیکشن سےآؤٹ، سپریم کورٹ نے سابق صدر کے انتخابات میں حصہ لینے کا حکم واپس لے لیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو آج دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔ پرویزمشرف کی جگہ ان کے وکیل قمرافضل پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹا دی

وکیل نےموقف اختیار کیا کہ پرویزمشرف نے پیش ہونے کے لیے مہلت مانگی ہے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن عید کی تعطیلات اور موجودہ حالات کے پیش نظر سفر نہیں کرسکتے۔

پڑھنا مت بھولئے: ایسے پاکستان کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو: آرمی چیف

چیف جسٹس نے پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی اجازت واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہیں جب آپ کہیں گے تب کیس لگا دیں گے۔ دوسری طرف پرویزمشرف نےغیر ملکی اخبارکو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان جانےکافی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔