شوال کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں ”عید الفطر“ کل ہوگی


 24نیوز: عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، سرکاری طور پر کل  جمعہ کو سعودی عرب میں عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 سعودی عدالتی کونسل کے اعلان کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعہ15 جون کو سعودی عرب میں عید الفطر منائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،  پاکستان میں عید الفطر  ہفتہ کو  منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند نظر نہیں آیا، کل روزہ ہوگا

 زونل رویت ہلال کیمٹی کے اجلاس کے وران عبدالخبیر آزاد   کے بیان کےمطابق لاہور سمیت پورے پاکستان میں شوال کا  چاند نظر نہیں آیا ، لٰہذا کل عید نہیں ہو گی اور ماہ رمضان کے تیس روزے پورے کیے جائے گے۔ اجلاس میں مقامی عہدیداران کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ماہرین فلکیات نے بھی  شرکت کی۔