سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات عید الفطر کہاں گزاریں گی؟

سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات عید الفطر کہاں گزاریں گی؟


24 نیوز : عام انتخابات سے قبل سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات اپنے آبائی حلقوں میں عید منائیں گی۔ آصف علی زرداری نواب شا ہ، جبکہ بلاول بھٹو نوڈیرو میں عید کا دن گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات سے قبل عید کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں عید منائیں گے۔جہاں ایک طرف وہ عید کی خوشیاں سانجھی کریں گے تو دوسری جانب اپنے ووٹرز میں عید کے لمحات گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند نظر نہیں آیا، کل روزہ ہوگا 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نوڈیرو میں عید منائیں گے، جبکہ سابق صدر آ صف علی زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور گورنر سندھ محمد زبیر عمر کراچی اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارہ پیر جوگوٹھ میں عید کی خوشیاں بانٹیں گے۔

پڑھنا نہ بھولیں: عیدالفطر پر 4 پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی 

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی تو رہیں گے کراچی ہی میں اور سابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاھ اپنے آبائی گاؤں واہڑ شریف میں میٹھی میٹھی عید منائیں گے۔خورشید شاہ ہوں گے سکھر میں اور سابق صدر پرویز مشرف کے وطن آنے کا ابھی کوئی امکان نہیں۔