فاروق ستار سندھ میں نئے صوبے بنانے کی ضد پر اڑ گئے     

فاروق ستار سندھ میں نئے صوبے بنانے کی ضد پر اڑ گئے     


 کراچی ( 24 نیوز ) فاروق ستار کا ایک بار پھر سندھ میں صوبہ بنانے کا مطالبہ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری وسائل اور خصوصی فنڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو بیرون ملک سے پیسہ مل رہا ہے۔

 خبر پڑھنا مت بھولئے: الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹا دی

24 نیوز ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کاغذات نامزدگی فارم کی اسکروٹنی کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے، تاہم ان کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل نہ ہوسکی۔ ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کو بتایا کہ ان کے کاغذات کی اسکروٹنی عید کے بعد مکمل کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز مشرف الیکشن سےآؤٹ، سپریم کورٹ نے حکم واپس لے لیا

 بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کے آئینی اصلاحات کی بات کریں اور انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے کی بات کریں، سندھ میں بھی بشمول جنوبی سندھ نئے صوبے بنائے جائیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن نے کشمیریوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ اس بار پر ایک مثالی مردم شماری ہونا تھی جس کے نہ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان کراچی اور سندھ کے شہریوں کا ہے۔ یہاں لوگوں میں بے چینی اور غصہ ہے، ہم نے انہیں صبر کی تلقین کی ہوئی ہے۔