بہتر معاشی پالیسیاں مضبوط معیشت کی ضمانت ہیں:مشیر خزانہ

بہتر معاشی پالیسیاں مضبوط معیشت کی ضمانت ہیں:مشیر خزانہ


کراچی (24نیوز)مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ  نے کہا ہے کہ بہترمعاشی پالیسیاں ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہیں،ماضی میں دیرپااقتصادی ترقی کیلئےپالیسیاں نہیں بنائی گئیں، گزشتہ حکومت نے تجارت اوربرآمدات بڑھانے پر توجہ نہیں دی،پاکستانی مصنوعات کیلئےبیرونی منڈیاں تلاش نہیں کی گئیں، تجارت پرعدم توجہ کے باعث معیشت زبوں حالی کاشکارہوئی،موجودہ حکومت کو کمزور معیشت ورثےمیں ملی،پاکستان3100ارب روپے کامقروض ہے۔

 کراچی کونسل فارن ریلیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حوالے سے اہم شواہد کیا ہیں اس پر بات کرونگا، پاکستان 72 سال میں کسی بھی حکومت نے اپنی مدت پوری نہیں کی، ہم ہمیشہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات کرتے ہیں، یہی بات معیشت پر اثرانداز ہوتی ہے،اکستان کے پاس چار سال سے زیادہ ترقی کا مرحلہ نہیں، پاکستان ی معاشی ترقی طویل مدت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ چین مسلسل چالیس سال سے ترقی کررہا ہے ، پاکستان کے بارے لیکن تیسرا مسئلہ ہے کہ ہم کسی کے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہتے ،ہم نے ستر سالوں میں اپنی مصنوعات دنیا کو فروخت نہیں کی، کوئی ہم سے ہماری مصنوعات خریدنے نہیں آتا ، ملٹری حکومت ہو یا جمہوری ہم اپنی مصنوعات فروخت نہیں کرسکے، ہمیں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کرنا تھے۔

فوری بحران کو حل کرنے لئے دوست ملکوں سے مدد مانگی، سعودی عرب اور اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل کی تاخیر ادائیگی کا بندوبست کیا،آئی  ایم ایف اس لئے گئے کہ دنیا کو بتا سکیں ہم اپنے وسائل پر رہنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف میں جانے سے کم شرح سود پر قرض ملے گا، آئی ایم ایف کی نگرانی پر دیگر ادارے بھی قرض دیتے ہیں،: ہمیں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کرنا تھے،فوری بحران کو حل کرنے لئے دوست ملکوں سے مدد مانگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer