اسمبلی مجرموں کو بچانے کیلئے استعمال کی جارہی ہے:فواد چودھری

اسمبلی مجرموں کو بچانے کیلئے استعمال کی جارہی ہے:فواد چودھری


اسلام آباد(24نیوز)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد  چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلی کو مجرموں کو بچانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،  نواز شریف اور زرداری جوانی کے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

انہوں نےپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کا تعلق انتہائی اہم ہے، دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان علاقے میں امن چاہتا ہے ،اگر مودی علاقے میں امن نہیں چاہتا تو دنیا دیکھ لے۔ پاکستان نے امن کے لیے قدم بڑھا یا ہے بھارت کو ہندوتوا  کے طور پر پکارا جا رہا ہے، وزیر اعظم نے ایس سی او اجلاس میں امن کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو مجرموں کو بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،پاپائوں کو بچانے کے لیے اسمبلی کو استعمال کیا جاتا ہے، اسپیکر پر دبائو ڈالا جاتا ہے کہ پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں تاکہ  ان سے تفتیش مکمل نہ ہوسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا کیس ہمارے سامنے ہے ،سندھ کا پیسہ آصف زرداری کے اکائونٹس میں جاتا تھا، اسمبلی کا یہ کام نہیں کہ مجرموں کو بچائے، اسپیکر صاحب نے وزارت قانون سے درست رائے مانگی ہے، جب بھی وزیر اعظم اسمبلی آتے ہیں اپوزیشن ہنگامہ آرائی کرتی ہے، کچھ لوگ گالیوں پر اتر آتے ہیں، جو لوگ سمجھتے تھے کہ احتساب نہیں ہوسکتا وہ جیلوں میں ہیں، الطاف حسین , نواز شریف اور زرداری جوانی کے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer