ٹرمپ کو اہم شخص نہیں سمجھتا: ایرانی سپریم لیڈر

ٹرمپ کو اہم شخص نہیں سمجھتا: ایرانی سپریم لیڈر


تہران( 24نیوز ) ایرانی سپریم لیڈرنےامریکا سے مذاکرات کرنے پر انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ امریکا پراعتمادنہیں،ماضی کاتلخ تجربہ نہیں دہرائیں گے، ٹرمپ کوپیغامات کےتبادلے کےلیےاہم شخص نہیں سمجھتا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جاپان کے وفد کی جانب سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے باجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا، آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے اور وہ کسی صورت میں امریکا کے ساتھ ماضی میں کیے گئے مذاکرات کے تلخ تجربے کو نہیں دہرائیں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ملاقات کے دوران کہا کہ ’ہمیں آپ کی سنجیدگی اور خیر خواہی پر کوئی شک نہیں لیکن جو آپ نے امریکی صدر سےمتعلق کہا میں بتا چکا ہوں کہ میں ٹرمپ کو پیغامات کے تبادلے کے لیے اہم شخص نہیں سمجھتا،جاپانی وزیراعظم کا دورہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خلیج عمان میں ایرانی ساحلی بندرگاہ سے 2 تیل بردار بحری جہازوں پر مبینہ حملہ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک جہاز جاپانی کمپنی کی ملکیت تھا.

 واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بیان ایران کے دورے پر آئے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کے دوران دیا، وہ 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں۔