سونےکی لمبی اننگز، نیاریکارڈ بنا دیا

سونےکی لمبی اننگز، نیاریکارڈ بنا دیا


کراچی(24 نیوز) روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی کی قیمت میں اضافے پاکستان میں نے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، ایک تولہ سونا 75 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار سات سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 75 ہزار نو سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا دو ہزار تین سو پندرہ روپے کے اضافے سے پینسٹھ ہزار بہتر روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انسٹھ ہزار چھ سو پچاس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں اٹھارہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے اس کی فی اونس قیمت 1355 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ چند روز کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریبا 5 فیصد کمی ریکارڈ کئی گئی۔ ایسوی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے پاکستان میں تو سونا مہنگا ہو ہی رہا تھا،  عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کی رفتار مزید تیز ہو گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer