بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ2019کیلئے22 رکنی ٹیم تشکیل

 بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ2019کیلئے22 رکنی ٹیم تشکیل


اسلام آباد(24 نیوز) بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ2019کیلئے22 رکنی پارلیمانی ٹیم تشکیل دیدی گئی، زین قریشی کپتان اورعلی زاہدنائب کپتان ہونگے۔

 ورلڈکپ صرف قومی کھلاڑی نہیں ارکان اسمبلی بھی کھیلیں گے،ایوانوں میں دھواں دھار تقریریں کرنے والے سیاستدانوں کی انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم تیار ہوگئی،لندن میں 8 جولائی سے15 جولائی تک ہونےوالے ایونٹ کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم میں قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹ کے22 ارکان کوشامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت پارلیمانی سیکریٹری مخدوم زین حسین قریشی کریں گے جبکہ نائب کپتان ایم این اےعلی زاہد اور وکٹ کیپرایم این اے امیرسلطان ہونگے، پی سی بی سےٹریننگ لینےاورپریکٹس میچز کھیلنے والے سیاستدانوں پرمشتمل ٹیم میں علی امین خان،،شہریار خان آفریدی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، گورنرکے پی کے شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔

ٹیم کےدورہ لندن کیلئےاخراجات کون برداشت کرے گااس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا، اسپیکرکیجانب سے کہا گیا تھا کہ کھلاڑی اپناخرچہ خودکریں گے،مگر ذرائع کےمطابق اب26رکنی وفد کےاخراجات کیلئے پی سی بی اوراسمبلی سیکریٹریٹ سےمددلی جائےگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer