شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان کو پہلا پروجیکٹ مل گیا، ماں کی تصدیق

شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان کو پہلا پروجیکٹ مل گیا، ماں کی تصدیق


ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری میں دھاک بٹھانے والے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان سوشل میڈیا پر اپنی دھاک بٹھا چکی ہیں۔ ان انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر نے ان کی تشہیر کو پر لگا دیئے۔

متعلقہ خبر:شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

ایک طرف شاہ رخ خان کے رومانوی کردار ہیں جن کی وجہ سے دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے ان کے فین ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ان کی بیٹی ہیں جنھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہر ایک کے دل میں جگہ بنا لی ہے۔

 

سہانا خان کو پہلا پروجیکٹ مل گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ان کی ماں نے بھی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انڈین نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سہانا خان اپنا پہلا پروجیکٹ کرنے جا رہی ہیں۔ یہ ان کے کیرئیر کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ جو ایک میگزین کے ساتھ ہو گا۔

 یہ بھی پڑھئے:معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے

ضرور پڑھئے:ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی فنکاری پکڑ لی

گوری خان نے میگزین کا نام نہیں بتایا اور کہا ہے کہ ابھی بتانا مناسب نہیں اور بیٹی کو ملنے والا پہلا پروجیکٹ ان کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے۔