پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز، کونسے نئے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے؟

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز، کونسے نئے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے؟


لاہور(24نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کی تشکیل کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا .عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز آصف علی ،حسین طلعت اور آغا سلمان کے نام بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے زیر غور ہیں۔